کاروار 02/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) اترکنڑا میں روز بروز کورونا کے مریضوں میں کمی آرہی ہے۔ چالیس کورونا پوزیٹیو کے دوسرے دن 23کورونا کے معاملات سامنے آئے تھے اور آج تیسرے روز 17 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس میں ہلیال کے دو، کمٹہ کا ایک، انکولہ کا ایک منڈگوڈ سے ایک اور یلاپور سے ایک مریض ہے اور بقیہ گیارہ مریضوں کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ یہاں کے گیارہ مریضوں میں سے اکتالیس سالہ خاتون مریض نمبر 12047کے رابطہ میں آئی تھی۔ تیس سالہ خاتون نے چنئی کا سفر کیا تھا اور بقیہ نو مسافروں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ دبئی سے لوٹے تھے۔
آج آئے اترکنڑا کے سترہ مریضوں میں دو سالہ اور سات سالہ دو بچیاں بھی شامل ہیں جن میں سے پہلے کا تعلق ہلیال سے اور دوسرے کا تعلق بھٹکل کا ہے۔
Share this post
