اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو تعطیل کا اعلان

کاروار: یکم مئی 2024: ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ضلع بھر میں تنخواہ کے ساتھ چھٹی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تمام سرکاری دفاتر ، اسکولوں ، کالجوں ، سرکاری ملکیتی اداروں ، تمام کاروباری اداروں ، صنعتی اداروں اور دیگر اداروں کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت تنخواہ کے ساتھ چھٹی رہے گی تاکہ ووٹنگ میں آسانی ہو۔

واضح رہے کہ اس چھٹی کا اطلاق ہنگامی خدمات پرتعیینات سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔

Share this post

Loading...