اترکنڑا میں چھ مہینوں میں پیش آئے 52سڑک حادثات میں 60افراد اپنی جان گنوا بیٹھے، سال 2017اور 2018میں پیش آئے 919سڑک حادثات

بھٹکل 04/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  شہر کے گورٹے سے کاروار کے ماجاڑی کے درمیان اہم شاہراہ 66  پر پیش آنے والے سڑک حادثات نے جنوری سے جون تک ساٹھ افراد کی جان لے لی ہے۔ اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کا کام جب سے شروع ہوا ہے تب سے سڑک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جگہ جگہ ڈوائیڈر کی تعمیر، ڈائیورسن اور گڑھوں نے سڑک پر سفر کو دشوار گذار بنادیا ہے۔ اس کے بعد یہ جاننا ناقابلِ یقین ہے کہ سڑک پر سفر کرنے والے محفوظ رہیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ آئی آر بی کمپنی کی بے ترتیبی کی وجہ سے ان سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ چھ مہینوں میں ساحلی علاقوں کے گیارہ پولیس تھانوں میں 263معاملات درج ہوئے ہیں جن میں 52سڑک حادثات میں 60کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 211  افراد زخمی ہیں۔ صرف بھٹکل تعلقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں پندرہ افراد نے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں اور آٹھ افراد شدید زخمی ہیں۔ سال 2017میں پیش آئے 487سڑک حادثات میں 103افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سال 2018میں 432سڑک حاثات میں 105افراد اپنی جان گنوا بیٹھیں ہیں۔ 
    بھٹکل تعلقہ کے گورٹے کراس کے آگے سواریوں کو بہت تکلیف ہورہی ہے۔ اچانک دونوں راستوں کے سمجھ میں نہ آنے سے کبھی کبھار سواریاں مخالف سمت میں چلی جاتی ہیں۔ اسی طرح سٹی لائٹ ہوٹل کے قریب، وینکٹاپور، آننت واڑی اور دیگر علاقوں میں بھی سواریوں کو تکالیف کا سامنا ہے۔ 

Share this post

Loading...