اتراکنڑا میں کورونا کا مرض قابو میں :  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار

ہوناور 11/ جون 2020(فکروخبر نیوز) ضلع اتراکنڑا میں کورونا مرض پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری ڈاکٹر ہریش کمار نے کاروار بلدیہ ہال میں منعقدہ پروگرام میں دی۔ کورونا مرض پر کئے گئے کام کی ستائش کے لئے منعقدہ پروگرام میں موجود افراد کو مخاطب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس بیماری پر قابو پانے میں سب سے زیادہ تعاون آشا کارکنان اور آنگن واڑی کارکنان کے ساتھ ساتھ تعلقہ انتظامیہ افسران اور عملہ کا رہا۔ ان پر عوام نے بھروسہ کیا اوراور اب تمام لوگوں کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ یہ کارکنان ہماری زندگی کے لئے کس حد تک ضروری ہیں۔ 
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ کی زندگی ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گذارنی پڑے گی۔ آئندہ کا لائحہ بتاتے ہوئے کہا کہ جس جگہ پر کورونا کے معاملات سامنے آئیں گے وہیں پر پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب بھی ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ اب بھی زیادہ افراد جمع ہونے اور پروگراموں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ 

Share this post

Loading...