منگلورو سے تعلق رکھنے والی بنگلورو میں پھنسی خاتون کو یو ٹی قادر نے گھر پہنچایا ٍ

 منگلورو، 12 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ایم ایل اے یو ٹی قادر نے بنگلور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسی ہوئی ایک خاتون کو گھر پہنچانے میں مدد کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس خاتون کو یوٹی قادر اپنی نجی گاڑی میں منگلورو سے بنگلورو لے آئے۔ 

مذکورہ خاتون کا نام مادھوشری بتایا جارہا ہے جو حال ہی میں اٹلی سے نئی دہلی پہنچی تھی ۔ 22 مارچ کو مرکزی حکومت کی جانب سے خصوی طیارہ سے ہندوستان کے لوگوں کو اٹلی سے نئی دہلی لایا گیا تھا جن میں مادھوشری بھی شامل ہے ۔ بعد میں انہیں خصوصی بس میں بنگلورو لایا گیا لیکن قومی لاک ڈاؤن کی وجہ سے منگلورو کے قریب کلائی میں اپنے گھر نہیں پہنچ سکی۔ خبروں کے مطابق جب یہ بات یوٹی قادر کے علم میں آئی تو انہوں نے بنگلورو سے منگلورو جاتے ہوئے اسے اپنی نجی گاڑی میں گھر لے آئے۔ 

Share this post

Loading...