این آر سی اور سی اے اے مسلمانوں کے خلاف :  یوٹی قادر

منگلورو 18/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  این آر سی اور سی سی اے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی سیاسی لیڈران نے اس کالے قانون کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرناٹکا کے سابق وزیر اور موجودہ ایم ایل اے یوٹی قادر نے آج کہا کہ یہ قانون صریح مسلمانوں کے خلاف ہے اس لیے فوری طور پرمرکزی حکومت واپس لے۔ انہو ں نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلم برادری کو نشانہ بنارہی ہے اور سی اے اے کا ایک مخصوص ایجنڈہ بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسے نافذ کرنے سے قبل ماہرین سے مشورہ نہیں کیا ہے۔ ہمارا ملک سیکولر ہے اور بی جے پی اس کے ذریعہ سے مسلمانوں ہی کو نشانہ بنارہی ہے۔ کانگریس سے سات دہائیوں سے لوگوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے لیکن بی جے پی اب توڑنے کا کام کررہی ہے کانگریس نے پاکستانیوں سے سب طرح کے دروازے بند کردئیے تھے لیکن اب بی جے پی پاکستانیوں سے تعلقات استوار کررہی ہے، انہو ں نے کہا کہ اس کا مقصد اس کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ جمائے رکھنا ہے۔ 

Share this post

Loading...