منگلور: 16جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)مقامی ایم ایل اے اور سابق وزیر یو ٹی قادر نے مقننہ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کے ذریعہ ریاستی حکومت کی طرف سے کوورنا کی روک تھام کے لئے خریدے گئے ماسک اور دیگر سامان کی خریداری میں ہوئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
وہ بدھ 15 جولائی کو یہاں پریس میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بے ضابطگیوں کے بارے میں ان الزامات پر سنجیدگی سے غور کریں جو کورونا وائرس پھیلنے پر قابو پانے کے لئے حفاظتی سازوسامان کی خریداری کے تعلق سے عائد کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، "حکومت کی خریدی ہوئی چیزوں کے مارکیٹ کی قیمت اور ان کی قیمتوں کے درمیان ایک وسیع فرق ہے۔ میں اس معاملے کی تفصیلی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔"
قادرکا ماننا ہے کہ نجی کمپنیوں کا فریضہ ہے کہ وہ COVID-19 بحران کےدوران اپنے ملازمین کی مد کریں ۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ دیہی کارکنوں کو قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ کے تحت ملازمت دی جائے اورآشا کارکنوں کو درپیش مسائل پر بھی توجہ دی جائے
Share this post
