کورونا کو لے کر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جارہے اقدامات سےیوٹی قادر ناخوش

 منگلورو، 17 مئی 2020(فکروخبرنیوز/ ذرائع) ایم ایل اے اور سابق وزیر یو ٹی قادر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوویڈ۔19 کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات سے ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے محکمہ صحت کو ان وجوہات کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ پانچ افراد کی موت کیسے واقع ہوگئی۔ 16 مئی، ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےقادر نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع میں ہونے والی پانچ کوویڈ 19 سے متعلق اموات کے معاملے کو سنجیدگی سے لے۔ وہ اس بات پر بھی تنقید کر رہے تھے کہ انتظامیہ جس طرح سے ضلع میں کوویڈ 19 وبائی بیماری سے نمٹ رہی ہے اور اس پر سوال اٹھایا کہ کیا لوگوں کی زندگیوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے کسی بھی نئی اسکیموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ قادر نے کہا کہ  مرکزی حکومت نے بیس لاکھ کروڑ کے مالی پیکیج کا اعلان کرکے عوام کو راحت نہیں دی بلکہ کسانوں کو دیئے جانے والے قرضوں میں اضافہ کیا ہے اور سود کو معاف نہ کرکے مزید اضافی بوجھ ان پر ڈال دیا ہے۔ 

Share this post

Loading...