اُردوویکلی نشیمن اخبار نے اپنے سفر کے کامیاب پچپن سال مکمل کرلئے (مزید خبریں)

اس موقع پر تمام مہمانان نے اپنی اپنی تاثرات پیش کی ، جناب روشن بیگ نے نشیمن کے بانی اور نامور صحافی مرحوم عثمان اسد کو یاد کیا، اور صحافتی میدان میں اُن کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اُن کے فرزند رضوان اسد جو کہ نشیمن کے ایڈیٹر ہیں اُن کواپنے والد کے نقشِ قدم پر چلنے کی نصیحت دے ڈالی ، جناب سی ایم ابراہیم نے اس موقع پر تمام صحافیوں کو اور نشیمن کے پچپن سال کی تکمیل پر سبوں کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی کا ذکر کیا اور اُردو اخبارات کے صحافیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بے باکی سے کام لیتے ہوئے اس ناانصافی کوعوام کے سامنے لائیں، دہشت گردی کی وجہ سے قوم و ملت کو ہورہے نقصانات کو بھی منظر عام پر لائیں، قرآن میں غلطی کا کوئی تصور نہیں کرسکتا ، لیکن لوگ غلطیاں تلاش کرکے پوری قوم کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اُردو اخبارات کی اشاعت ویسے بھی مشکل کا کام ہے ، ایسے حالات میں ایک اُردو اخبار پچپن سال کا سفر پورا کرتا ہے تو واقعی قابلِ مبارکباد ہے، اس کے علاوہ اس اجلاس کے انعقاد میں تعاون پیش کرنے والے اسپونسر آئی مانیٹری اڈوائزری کے چیف ایکژی کیٹیو افسر و مینیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان نے بھی اس موقع پرحاضرین سے خطاب کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے جو کوئی صحافتی میدان میں دلچسپی رکھتا ہے ان کے لئے ہر قسم کے راہ ہموار کئے جائیں گے، کیوں کہ آج مسلم صحافی نوجوانوں کی اشدضرورت ہے۔ اُردو اکیڈمی کی چیرپرسن فوزیہ چودھری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اُردو اخبارات کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے رکھا۔ اس اجلاس کے روحِ رواں جناب رضوان اسد نے مہمانوں کا استقبال بھی کیا اور اخیر میں شکریہ کے کلمات بھی پیش کئے۔ملحوظ رہے کہ اسی دوران اعلان کردہ 19صحافیوں کو مہمانوں کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب رضوان اسد کو مہمانان نے پچپس سال کی تکمیل کے موقع پر شال پوشی کے بعد گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی اس میں نشیمن کا پورا اسٹاف موجود تھا ۔
جن سینئر صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ان کے اسماء گرامی کچھ یوں ہیں۔ 
وجیا لکشمی: سورنا ٹی وی 
سداشوا شنائے: بی ٹی وی 
وقار احمد سعید: فرنٹ لائن
اموتھم بی ٹی :سنجے وانی 
ؓ بی سمیع اللہ :اُدیا ٹی وی 
سُدپتو جوشی : ہندوستان ٹائمس
وٹھل مورتی آر ٹی : آندولنا کنڑا
آر کے جوشی : پرجا نوڈی
ادی نارائنا مورتی:ای ناڈو ڈیلی 
سگرے راما سوامی :کے پی این 
کے ایم شواراج:میسور مترا
اقبال اظہر :نشیمن ویکلی
افتخار احمد شریف :سالارڈیلی
انصارعزیز ندوی : فکروخبر (بھٹکل)
منیر احمد عادل: سالار ویکلی 
رحمت النساء: ای ٹی وی اُردو
عائشہ خانم: ڈی دی نیوز
بھاسکر ہیگڈے :دیکن چیرونکل
نیاز شریف :نشیمن (انگلش سائٹ)
سیکیوریٹی گارڈ سے بچنے کے چکر میں مشکوک نوجوان جان گنوابیٹھا؟
منگلور 28جنوری (فکروخبرنیوز ) یہاں نیر مارگا نامی ایک اپارٹمنٹ کے قریب ایک نامعلوم لاش ملی ہے ،جس کے بارے میں یہاں کے مقامی عوا م کہنا ہے کہ یہ سیکوریٹی گارڈ سے بچنے کے لئے شاید کہیں سے کودا ہوگا اور جان دے بیٹھا۔ اطلاع کے مطابق لاش کے دریافت ہونے کے بعد مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں موجود ایک عورت نے اپارٹمنٹ کے قریب ایک انجان آدمی کو دیکھااور اس پر چور ہونے کا شبہ کرتے ہوئے سیکیوریٹی گارڈ کو اطلاع کردی۔ جیسے ہی سیکوریٹی گارڈ کو اس نوجوان نے دیکھا وہ بھاگنا شروع کردیا۔ممکن ہے بھاگنے کے دوران وہ دیوار سے نیچے کودا ہو اوراسی کی وجہ سے جان گئی ہو، منگلور رورل پولس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ تصاویر کو بھی لے لیا گیا ہے جو اپارٹمنٹ کے آس پاس لگائے گئے تھے۔ 
بے قابو تیز رفتار کار بجلی کھمبے سے ٹکراگئی : ڈرائیور محفوظ 
منگلور 28جنوری (فکروخبرنیوز ) ایک تیز رفتار بے قابو کار کے ایک بجلی تار سے ٹکراجانے کی واردات جیل روڈ میں واقع پیو مال کے قریب پیش آئی ہے ،۔ جب کہ اس واردات میں ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ، جب کہ ٹکراؤ کے شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بجلی کھمبا دو ٹکڑے ہوگیا تھا، اور آواز کی وجہ سے آس پاس کے لوگ مارے خوف کے بھاگنے لگے تھے۔ مقامی پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...