اردو تعلیمی بیداری کے لیے کرناٹک اردو اکیڈمی کا بڑا قدم

بنگلور:21؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) تعلیمی بیداری اور اردو کے فروغ کے لیے کرناٹک اردو اکیڈمی نے  قابل ستائش اقدامات کیے ہیں۔ بنگلورو کے اردو اسکولز میں بچوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد، اردو مدارس میں معیاری تعلیم کا فقدان، نئے ٹیچرز کی تقرری، گیسٹ ٹیچرز کے مسائل اور اردو سے منسلک ذمہ داران کی لاپرواہی کہیں ریاست میں اردو زبان کی گراوٹ کی بنیادی وجوہات تو نہیں ہیں؟ان مسائل کے پیش نظر کرناٹک اردو اکیڈمی کے چئیرمین مبین منور نے اکیڈمی کی جانب سے ٹیم کو اس بات کے لیے مستعد کہا کہ وہ پوری سنجیدگی کے ساتھ ساری ریاست میں اردو تعلیمی بیداری مہم چلائیں۔

واضح رہے کہ اس مہم کے لیے چند ماہ قبل ہی اکیڈمی کے چئیرمین کی قیادت میں تیاریاں کرلی گئی تھیں اور آج اس مہم کا افتتاح حمید شاہ کی نگرانی میں کیا گیا۔

اس مہم کے تحت چئیرمین مبین منور ریاست میں ضلعی سطح پر پروگرامز کا انعقاد کرین گے، جہاں پر اردو مدارس و اردو اساتذہ کے متعلق مسائل کے حل کے لیے وہاں کے ڈی ڈی پی آئی، محکمہ اقلیتی امور و دیگر منسلک محکموں کے افسران کو مدعو کیا جائےگا، اس ضمن میں انہیں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جائےگا۔
 
اکیڈمی کے چئیرمین نے تمام اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مہم کو پوری طور سے کامیاب بنانے میں اردو اکیڈمی کا ساتھ دیں۔ 


 

​​​

Share this post

Loading...