ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکول میں ہرسنیچر کے روز صبح ساڑھے نو بجے سے دس بجے تک چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء کو زبردستی اردو اور عربی پڑھائی جاتی ہے۔ اسی بات کو لے کرسری رام سینا کے کارکنان نے انتظامیہ اور اساتذہ پر سوالات کی بوچھار کردی۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سری رام سینا کے مقامی صدر آنند شیٹی نے کہا کہ اس اسکول میں دوہری پالیسی اپنائی جارہی ہے ۔ یہاں تمام مذاہب کے بچے زیر تعلیم ہیں لیکن ان کو زبردستی اردو اور عربی کی تعلیم دلانے کے ہم خلاف ہیں اور یہ ملک کی دستور کے بھی خلاف ہے ، مزید کہا کہ یہاں اردو اور عربی کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے اور پچھلے چار مہینوں سے اس کی تعلیم دی جارہی ہے۔ آج ہم نے اس اسکول میں چھاپہ مارا اور اردو اور عربی پڑھاتے ہوئے استاد کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اگر اسکول انتظامیہ اردو اور عربی پڑھائی جارہی ہے تو یہاں بھگوت گیتا اور ویدوں کی بھی تعلیم دلائی جانی چاہیے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکور تنظیم کے کارکنان نے ہیڈ ماسٹر سے بات چیت کرتے ہوئے فوری طور پر ان مضامین کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔
بے قابو لاری سڑک حادثے کی شکار: ڈرائیور ہلاک ، کلینر زخمی
کاسرگوڈ: 30؍جولائی (فکروخبرنیوز) ایک بے قابو لاری سڑک حادثے کی شکار ہونے کی وجہ سے اس میں سوار ڈرائیور کے ہلاک ہونے اور کلینر کے زخمی ہونے کی واردات پیش ئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ میلاٹی نامی علاقے میں پیش آیاہے، مہلوک کی شناخت مہاراشٹرا کے رہنے والے سنیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،ساتھ موجود کلینر لکشمن کی بھی حالت نازک بتائی جارہی ہے اسے منگلور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ کوچی سے گجرات گاڑی کے ٹائر ٹرانسپورٹ کرنے والی یہ لاری جب میلاٹی نامی علاقہ میں پہونچی تو ڈرائیور کے ہاتھوں لاری بے قابو ہو گئی اور لاری درخت سے جا ٹکرائی لاری کی نیچے پھنسے لوگوں کو کرین کی مدد سے نکال لیا گیا، ودیا نگر پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے
پولس تفتیش سے مایوس خاتون لکچرر کی اقدامِ خودکشی
منگلور:30؍جولائی (فکروخبرنیوز)پولس کی تفتیش سے مایوس ایک خاتون نے کی جانب سے اقدامِ خود کشی کی کوشش کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔فکروخبر کے مطابق گورنمنٹ کالج کی خاتون لکچرر بنام ڈاکٹر وی لکشمی نے کچھ مدت قبل کالج پرنسپل پر جسمانی و ذہنی ہراساں کرنے کی شکایت سلّیا پولس تھانہ میں درج کی تھی، جس پر پولس نے مکمل تحقیق کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ،اس کے باوجود اس کیس کے سلسلہ میں پولس نے کورٹ میں Bرپورٹ داخل کرکے معاملہ کو ہی ختم کردیا تھا، ،کچھ ہی دن قبل جب سلّیاکورٹ کی جانب سے سمن آیا تو وہ پولس کی اس کارروائی کو دیکھ کر مایوس ہوگئی اور فیس بک پر خودکشی کی اطلاع کرتے ہوئے خودکشی کی ناکام کوشش کی ، تبھی اسکے ایک فیس بک دوست نے اس کی اطلاع اس کے گھر والوں کو دی جس کے چلتے اس کی جان بچائی جا سکی ،اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،اس نے پرنسپل سبرمنیا گوڈا اور سلیا پولس کواس کا ذمہ دار ٹہرایا،ابھی تک پولس تھانہ میں اس معاملہ کی رپورٹ نہیں دی گئی
منگلور :سڑک حادثے میں ایک ہلاک تین زخمی
منگلور: 30؍جولائی (فکروخبرنیوز)ایک سڑک حادثہ میں میڈیکل کالج کے ایک طالب علم کی موت تین کے زخمی ہونے کی واردات پیش آنے کی خبرفکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت بھارگو کی حیثیت سے کر لی گئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ چار دوست رات کا کھانا کھاکر سیر کیلئے کار پر نکلے ہوئے تھے ،کہ تنیر باوی گیسٹ ہاؤس کے قریب ڈرائیور کا کار پر سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے کار روڈ ڈوائڈر سے جا ٹکرائی، تماموں کو AJہسپتال منتقل کیا گیا ، اس حادثہ میں دو کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں جبکہ بھارگو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ،جبکہ پارس کے سر پر سنگین چوٹیں آئی ہے، سورتکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے
Share this post
