اڈپی 12؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) اڈپی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو کمٹہ سے گرفتار کرلیا ہے جس نے ڈھائی سالہ بچہ کو اغوا کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق باگلکوٹ کا مقیم پرشو نامی شخص نے ڈھائی سالہ بچہ کو کراولی بائی پاس سے اغوا کرکے وہاں سے روانہ ہوگیا۔ وہ اڈپی سے سنتے کٹے پہنچا جہاں سے بھٹکل جانے والی بس پر پر سوار ہوا ۔ بھٹکل پہنچنے کے بعد اس نے بس کے سفر کے بجائے ٹرین کے سفر کو ترجیح دی۰ اس دوران آس پاس کے تمام پولیس تھانوں میں واقعہ کی اطلاع پہنچ چکی تھی۔ جیسے ہی پرشو کمٹہ ریلوے اسٹیشن پر اترا تو کمٹہ پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
خبر پر لگی تصویر سے پتہ چل رہاہے کہ ڈھائی سالہ بچہ کے اغوا کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے میں اسکی تصویر قید ہوگئی تھی اور اسی بنیاد پر پولیس کو اسے حراست میں لینے میں مدد ملی۔
Share this post
