بھٹکل 06؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) اڈپی کی ڈپٹی کمشنر پرینکار میری فرانسیس نے نجی اسپتالوں کو علاج کے لیے متعینہ قیمت واضح کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں مختلف ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داروں ک ساتھ منعقدہ میٹنگ انہوں نے کہا کہ کئی اسپتالوں میں علاج کے لیے متعینہ قیمت لکھے بورڈ ان جگہوں پر لگائے گئے ہیں جہاں عام طور پر لوگوں کی نظر نہیں پڑتی ہے۔ کچھ اسپتالو ں میں نظر ثانی شدہ قیمت کے بجائے پرانی قیمتیں ہی درج ہیں۔ انہوں نے ضلع ہیلتھ افسر کو اطلاع دی ہے کہ اجازت نامہ کی تجدید سے قبل نجی اسپتالوں میں نصب بورڈوں کے سلسلہ میں جائزہ لیا جائے ۔ نوزائیدہ بچوں کی اموات روکنے کے لیے حاملہ خواتین کو وارڈوں میں تربیت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اینڈو سلفان متأثرین کے لیے صحت شعبۂ کی جانب سے سیناپورا میں زمین مختص کردی گئی ہے او رمتأثرین کے لیے ضروری علاج ومعالجہ کی سہولیات بھی مہیا کرائی جائے گی۔
Share this post
