ایک اور سڑک حادثہ کوٹا اہم شاہراہ 66پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس ایک لاری کو اووٹیک کے دوران بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے بس کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بس پر پینتیس افراد سوارتھے جن میں بعضوں کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔مذکورہ سڑک حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظامتأثر رہا۔
بارش سے جمع پانی میں ڈوب کر ایک عمررسیدہ شخص ہلاک
پتور 21؍ جون (فکروخبرنیوز) بارش کی وجہ سے جمع پانی پارکرنے کے دوران پیر پھسل کرگرنے سے ایک عمر رسیدہ شخص کے ڈوب کرہلاک ہونے کی واردات کل صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت ناراین اچاریہ (70) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص شہر جانے کے دوران بارش کی وجہ سے جمع پانی پار کررہا تھا ۔ اس دوران اس کا پیر پھسل کر گرگیا اور پھر وہیں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔حادثہ اس وقت منظر عام پر آیا جب شام کے اوقات میں اس کے اہلِ خانہ اس کی تلاش میں تھے کہ پانی میں اس کی لاش نظر آئی ۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
بنگلور کے قریب پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ :کار پر سوار چھ افراد ہلاک
بنگلور21؍ جون(فکروخبرنیوز) راستے کے کنارے کھڑی کی ایک لاری سے تیز رفتار کار ٹکرانے کی وجہ سے چھ افراد کے ہلاک ہونے کی سنگین واردات ڈوبسیٹ کے قریب کینگل کیمپو ہلی گاؤں اہم شاہراہ 66پر کل صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت بی ایم ٹی سی ڈرائیور بابو گونڈا سداپور (45) اس کی بیوی ویراما بی سداپور (36) اس کا بیٹا بساوا گونڈا پاٹل (14) بیٹی ششمیتا (09) ناگارتنما (38) اور کار رڈرائیور ملّپا سداپور (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کار پر سوار چھ سالہ لڑکا مانی کانتھا شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم شبہ ہے کہ کار کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے کنارے کھڑی کی گئی ایک لاری سے ٹکراگئی ۔ حادثہ کی وجہ سے پانچ افراد جائے واردات پر ہلاک ہوگئے جبکہ باوا گونڈا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑدیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔ حادثہ کی وجہ سے بنگلور پونے اہم شاہراہ پر ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ کئی کلومیٹرس تک سواریاں کھڑی نظر آئیں ۔ قریب دو گھنٹے کی مشقت کے بعد راستہ ٹرافک کے لیے کھول دیا گیا ۔
تیز رفتار کار الٹ گئی : ایم ایل اے کا بیٹا ہلاک :چار افراد شدید زخمی
بنگلور 21؍ جون (فکروخبرنیوز) ایک ہوٹل میں یومِ پیدائش کی پارٹی منانے جانے کے دوران تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ جانے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر چار افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات اتور گیٹ ہوسکوٹے کے قریب بنگلور ، کولار اہم شاہراہ پر کل پیش آئی ہے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت چالا کیرے کانگریس ایم ایل اے ٹی راگھو مرتی کے اکلوتے بیٹے ابھیشیک آر (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ نوجوان دیانند ساگر انسٹی ٹیوشن بنگلور میں بی سی اے کا طالب علم تھااور حال ہی میں اس نے اپنا آخری امتحان بھی دیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات قریب ابھیشک اور اس کے ساتھی سومکھ دھروپاڈ ، پوجا اور انو اپنے دوست پوجاکی یومِ پیدائش کی پارٹی منانے کے لیے کولار اہم شاہراہ سے ہوتے ہوئے ناراسپور جارہے تھے۔ قریب رات ساڑھے گیارہ بجے اتور گیٹ کے قریب کار بے قابو ہوگئی اور دو مرتبہ الٹ جانے کے بعد ایک ڈرینیج میں گرگئی ۔ کار پر سوار افراد سخت زخمی ہوگئے۔ شدید زخمی حالت میں ابھیشیک کو ایم وی جے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ہوسکوٹے ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق جائے حادثہ کو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ کار کی رفتار حد سے زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
Share this post
