اپنانگڈی۔27/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) اپینانگڈی کے قریب کار یار میں ایک نجی بس اور بائیک کے مابین پیش آئے تصادم میں بائیک سوار کے موقع پر ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والے شخص کی شناخت جیون جیوتی کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ جیون جیوتی اپینانگڈی سے ککے پڈاو جا رہا تھا کہ اس دوران مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار بس بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے بائک سوار زمین پر آرہا اور موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا ۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
Share this post
