اپنا انگڈی میں لاری کی مرمت کررہے افراد کو پک اپ وین نے کچل دیا ، تینوں جاں بحق

اپنا انگڈی 31 اگست 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) انجن بگڑنے کی وجہ سے مرمت کررہے تین میکینک کو پک اپ گاڑی کے ٹکرمارنے کی وجہ سے تینوں کے جاں بحق ہونے کا حادثہ کل شام پیش آیا ہے۔

مرنے والوں میں افضل عرف ابسان (35)، عبدالرحمان (25) اور مدھو (35) حیثیت سے کرلی گئی ہیں۔ ایک پرائیویٹ فرم سے تعلق رکھنے والی لاری تین دن سے اس علاقے میں پھنسی ہوئی تھی جس کے بعد فرم نے بنگلور سے تین میکینکس بھیجے تھے تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔

پک اپ لاری ڈرائیور کے ہاتھوں بےقابو ہوگئی اور اس کی زد میں آنے سے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی تو افضل وین لاک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

Share this post

Loading...