یوپی میں بی جے پی کے خلاف مہا ابھیان چلائیں گی بی ایس پی سپریمو مایاوتی، ہر ماہ کریں گی ریلی

مایا وتی نے معلومات دی کہ وہ ہر مہینے کی 18 تاریخ کو ایک ریلی کریں گی ۔مایاوتی نے کہا کہ وہ یوپی میں بی جے پی کی فسطائی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے درمیان جائیں گی اور بی جے پی کی پالیسیوں کا پردہ فاش کریں گی۔مایاوتی نے کہا کہ 18 کی تاریخ ان کے لئے اہم ہے۔ راجیہ سبھا کی رکنیت سے اسی تاریخ کو استعفی دیا تھا۔ لہذا ہر ماہ کی ہر 18 تاریخ کو پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر سے وہ اپنی اس مہم کے آغاز کریں گی۔

Share this post

Loading...