۔اویسی نے کہا آخر مسلمانوں اور دلتوں کی بات کرنے والے اسد الدین اویسی کو یوپی میں جلسہ کرنے کی ایس پی حکومت اجازت کیوں نہیں دیتی؟
۔چیونکہ وہ کسی بھی ایسے لیڈر کو یوپی میں سامنے آنے نہیں دینا چاہتی، جو مسلمانوں کے مفاد کی بات کرتا ہو.
۔ یہ باپ بیٹے ایسے مسلم لیڈر کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے آگے پیچھے دم ہلاتا رہے. چاپلوسی کرتا رہے. یہ مسلمانوں کو بیوقوف بناتے رہیں.
'چھوڑ دیں ایس پی کا دامن'
۔اویسی نے کہا دادری کے اخلاق کی موت کے لئے، اس کی بوڑھی ماں کے واسطے اور مظفرنگر کے بے گھر لوگوں کے واسطے سماج وادی پارٹی کا دامن چھوڑ کر ہماری حمایت کریں.
۔ملائم اور ان کے بیٹے کتنی بھی کوشش کر لیں، مجھے یوپی میں آنے سے نہیں روک سکتے. ہم ان کی نیند حرام کر دیں گے.
۔سپا سربراہ ایک دن بیٹے پر تنقید کرتے ہیں اور دوسرے دن تالیاں.
پی ایم پر طنز
۔وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے تعلق سے خارجہ پالیسی کی مذمت کی۔
پھانسی لگا کر جان دینے والے روہت کی موت پر ان کے ایک منٹ کے خاموشی کا بھی مذاق اڑایا.
۔اویسی نے کہا روہت کی موت کا اتنا ہی دکھ ہے تو ملک مخالف بتانے والے مرکزی وزیر اور وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟
مسلم دلت اتحاد
اویسی نے یوپی میں دلت اور مسلم کا گٹھ جوڑ بنانے کے ایجنڈے کا بھی انکشاف کیا. انہوں نے کہا، "اگر دلت اور مسلم ایک ساتھ آ جائیں تو نہ صرف باپ بیٹے کی سلطنت ختم ہو جائے گی، بلکہ یوپی کی تصویر بدل جائے گی. بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے آئین کی وجہ سے ہی ملک سیکولر کہلایا. اسی لئے ہماری پارٹی بابا صاحب کا احترام کرتی ہے. ہم دلتوں، مجلومو اور مسلمانوں کے حق کی آواز اٹھائیں گے اور جدوجہد کریں گے. "
رام سیتو پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار
نئی دہلی ،05فروری(یو این این )سپریم کورٹ نے رام سیتو معاملے میں مرکزی حکومت کا رخ واضح کرنے سے متعلق درخواست پر فوری سماعت سے آج انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں فوری سماعت کی ضرورت ہے ایسااسے نظر نہیں آ رہا ہے۔ درخواست گزار کی دلیل تھی کہ رام سیتو معاملے میں مرکزی حکومت اپنا رخ واضح نہیں کر رہی ہے۔ اس لئے عدالت اس معاملے میں فوری سماعت کرکے مرکز سے رخ واضح کرنے کے لیے کہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ اس کے پاس تبھی آئیں جب حکومت رام سیتو سے چھیڑ چھاڑ کرے۔ فی الحال اس معاملے پر جلد سماعت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جسٹس ٹھاکر نے کہا،‘‘اس معاملے پر آپ زیادہ پریشان نہ ہوں کیونکہ اس معاملے پر ہماری پوری نظر ہے ’’۔کورٹ کا کہنا تھا کہ پہلے مرکزی حکومت کو اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے دیا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ مرکز نے جوابی حلف نامے کے لئے چھ ہفتے کا وقت لے رکھا ہے ، جو ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
مینجمنٹ کوٹہ پر روک کے خلاف اپیل کریں گے :سسودیا
نئی دہلی ،05فروری(فکروخبر/ذرائع )دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری کلاس میں حکومت کے مینجمنٹ کوٹہ کوختم کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔جسٹس منموہن نے آج دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری داخلے کے لئے مینجمنٹ کوٹہ ختم کرنے کے حکم پر روک لگا دی۔ حکومت نے 6 جنوری کو اس فیصلے میں مینجمنٹ کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں کا 25 فیصد کوٹہ برقرار رکھا تھا۔مسٹر سسودیا جن کے پاس محکمہ تعلیم کی بھی ذمہ داری ہے ، نے عدالت کا حکم آنے کے بعد کہا، ‘‘ہم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اس کے خلاف اپیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ اور فیس میں من مانی پر روک لگانے اور اس میں شفافیت لانے کے اپنی کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔نائب وزیر اعلی نے کہا دہلی کے بچوں کو اچھی تعلیم تک رسائی کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے اس کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔
احمد آباد میں پہلے زیرآب ریستوران کا افتتاح
احمد آباد ،05فروری(فکروخبر/ذرائع )ہندوستان کے شہر احمد آباد میں پہلے زیر آب ریستوران نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹوں کے مطابق یہ ریستوران پانی میں بیس فٹ کی گہرائی میں واقع ہے۔ اس کی دیواروں کو مکمل طور سے شیشے سے بنایا گیا ہے۔ ریستوران کے مرکزی حال کی سجاوٹ میں سمندری رنگ اور آبی مخلوق کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں شیشے کے وسیع حال میں بیٹھ کر کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
Share this post
