بتا دیں کہ میرٹھ کے سردھنا سے بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم نے مغل سلطنت کے حکمرانوں کی تاریخ کو ملک کے لئے دھبہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ سے مغل دور کے حکمرانوں کو نکال کر اب یوپی میں ہندوؤں کی تاریخ کو دکھایا اور پڑھایا جائے گا۔یوپی حکومت کی سیاحتی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ یہ ایک ذاتی رائے ہے۔ کسی شخص کی ذاتی رائے پر مجھے کچھ نہیں کہنا ہے۔ یوپی حکومت کی سیاحتی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ یہ ایک ذاتی رائے ہے۔ کسی شخص کی ذاتی رائے پر مجھے کچھ نہیں کہنا ہے۔انہوں نے یہ بیان میرٹھ میں منعقد ایک جلسہ عام کے دوران دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یوپی حکومت اکبر اور بابر اورنگزیب جیسے کلنک کہانی لکھنے والے بادشاہوں کو تاریخ سے نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔
Share this post
