انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کا طالب علم محمد صفوان قاضیا کو کبڈی میں یونیورسٹی بلو کا خطاب (مزید ساحلی خبریں)

منیپال گینگ ریپ معاملہ :عدالت نے تین مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی 

اڈپی 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) 2013میں منیپال یونیورسٹی کی ایک طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے آج سیشن کورٹ نے ملزمین کا جرم ثابت ہونے پر تین اہم مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دیگر مجرمین کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرمین میں یوگیش پجاری ، ہری پرساد پجاری اور آنند کو عمر قید کی سزا کے علاوہ ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مجرمین بالا چندرا اور ہرندرا کو تین سال قید کی سزا کے ساتھ ہر ایک پر پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ملحوظ رہے کہ 20؍ جون 2013کی رات کو منیپال یونیورسٹی کی ایک طالبہ کا اغواکرنے کے بعدویران جگہ پر لے جاکر گینگ ریپ کیا تھاجس کے سلسلہ میں پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے تین اہم ملزمین کوحراست میں لیا تھا۔ اس موقع پر کئی سماجی کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال کے اندر مجرمین کو ان کے جرم کی سزا سنائی گئی ہے اور عدالت نے سب سے بڑی سزا سنائی ہے جو دوسروں کے لیے عبرت بن سکتی ہے۔ ہم اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ مزید کہا گیا کہ ہم نے صرف متأثرہ کے لیے یہ معاملہ نہیں لڑا بلکہ پورے سماج کی جانب سے یہ معاملہ لڑا گیا اور ہمیں کامیابی ملی۔ اس موقع پر اس معاملہ میں کارروائی کرنے والے اور مجرمین کو ا ن کے جرم کی سزا دلوانے کے لیے کوششیں کرنے والے پولیس افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ 


ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک شخص ہلاک 

کنداپور15؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) تعلقہ کے گوپاڑی کے قریب اہم شاہراہ 66 پر پیش آئے ایک ہٹ اینڈ رن کیس سڑک حادثہ میں موٹر سائکل سوار کے ہلاک ہونے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت گناپایا گانگا (54) مقیم گوپاڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص موٹر سائیکل پر سوار کنداپور جانے کے دوران ایک زائلوکارموٹر سائکل کو روندتے ہوئے آگے بڑھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نے حادثہ کے بعد اپنی کار روکنے کے بجائے اس کی رفتار تیز کرتے ہوئے موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا۔ موقعۂ واردات پر جمع لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو کردی ۔ پڈوبدری پولیس نے کار ضبط کرتے ہوئے ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا ہے۔ 

Share this post

Loading...