یونین پبلک سروس کمیشن یو پی ایس سی امتحان میں کرناٹک کی نندنی بنیں ٹاپر

وہ بنیادی طور پر کرناٹک کے کولار ضلع کی رہنے والی ہیں۔نندنی نے بتایا کہ آئی اے ایس افسر بننا ہمیشہ سے ان کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواب کے احساس ہونے جیسا ہے۔یہ ان کی چوتھی کوشش تھی۔ سال 2014 کی سول سروس امتحان میں بھی وہ کامیاب ہوئی تھیں اور انہیں بھارتی ریونیو سروس ​​مختص کیا گیا تھا۔نندنی کے والد سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں اور ماں گھریلو خاتون ہیں۔ سول امتحان کی تیاری کے بارے میں نندنی نے کہا کہ انہوں نے ایک خاص مقصد سے پڑھائی کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی میں خاندان کا بھی مکمل تعاون رہا۔ مشکل وقت خاندان میرے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے .نندنی نے سول سروس امتحان میں کناڑا ادب کو اختیاری مضمون کے طور پر لیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ سبجیکٹ اگرچہ کوئی بھی ہو، تیاری اچھی ہو تو کامیابی یقینی طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔سول سروس امتحان کی تیاری کر نے والی طالب علموں کو نندنی نے مشورہ دیا کہ اگر کوشش جاری رکھا جائے، تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔
(اے ،ٹی)

Share this post

Loading...