انڈر ورلڈ ڈان وکی شیٹی کے آٹھ چیلے سی سی بی کی حراست میں (مزید ساحلی خبریں )

ان کے پاس سے چار ہتھیار، چھ موبائیل فون اور دو کار ضبط کرلی گئی ہیں۔ پولس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمین وکی عرف وکرم بولور کے قتل کیس میں جو گذشتہ سال یہ واردات پیش آئی تھی اور پرشانت عرف پچو کے مرڈرکیس جو سال 2013میں پیش آیا تھا ، دریافت تھے، بقیہ دونوں کی شناخت جن کو کے ایس آرٹی سی بس اڈے کے قریب گرفتار کیا گیا دراصل یہ ایک لاڈج کے پاس کسی کو دھمکانے کی کوشش کررہے تھے، ان کی شناخت سچن گوڈا(31)مقیم پتور، اور پون شیٹی (21) مقیم شکتی نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان کے پاس موجود دو موبائیل فون ، ایک پستول پانچ زندہ کارتوس ضبط کرلئے گئے ہیں۔ 


طبی سہولت فراہم کرنے میں ڈاکٹر ناکام: دو کی موت : دیہاتی مشتعل 

پتور 07جنوری (فکروخبر نیوز ) پتور کے پیناجے نامی علاقے میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی دو عورتوں کی موت کی وجہ سے دیہات مشتعل نظر آرہے ہیں اور پرزور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، اطلاع کے مطابق پوواکا اور عائشت نامی دو عورتیں بیمار رہنے کی وجہ سے واجپائی آروگیہ شری نامی اسکیم کے تحت ایک چیک اپ کیمپ میں طبی جانچ کرایا گیا، ڈاکٹروں نے جانچ کے مشورہ دیاکہ دل کی بیماریاں ہیں لہٰذا دوسرے اسپتال لے جایا جائے، دونوں کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا ،مگر یہ دونوں یہاں ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ موت طبی سہولیات برابر فراہم نہ کرنے اور لاپرواہی برتنے کی وجہ سے ہوئی ، ضلع پنچایت میں ہوئی میٹنگ میں مقامی لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ لیاہے ، جب کہ وزیرِ صحت یوٹی قادر نے اس قریہ کا دورہ کرنے کے بعد معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، مگر مقامی لوگوں کی مانگ ہے کہ دوبارہ اس کی جانچ کرکے سچ کو سامنے لایا جائے۔ 


منگلور میں پیش آئے سنگین سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی: ایک کی حالت نازک 

منگلور 07جنوری (فکروخبرنیوز ) کوناجے پولس تھانے حدود کے تبل پڈوو نامی علاقے کے اہم شاہراہ پر ایک بے قابو کار درخت سے ٹکراجانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی سنگین واردات پیش آئی ہے ، جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، بتایاجارہاہے کہ کار ڈرائیور ایک سواری کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا اس بیچ کار اچانک بے قابو ہوگئی اور درخت سے ٹکراگئی ۔ زخمی افراد کی شناخت محمد اصفہھان (25) ، شیمرا (35) شفانہ پروین (17) ممتاز (45) اور اشانہ (13) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس میں ممتاز کی حالت نازک ہے ، دیرل کٹے کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، یہ لوگ سومیشورا میں اپنے رشتہ دار کے گھر ایک تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ کوناجے پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


منگلور میں ایک عورت نے کیرلا پولس پر اجتماعی آبروریزی کا لگایاالزام 

منگلور 07 جنور ی (فکروخبرنیوز ) کل رات دیر گئے ایک یتیم خانے میں رہ رہی عورت پر کیرلا پولس افسران کی جانب سے اجتماعی آبروریزی کئے جانے کی واردا ت پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق بدھ کی رات ایک عورت پتور کے ہاراڈی ریلوے پل کے قریب بے ہوش اور زخمی حالت میں پائی گئی ، مقامی لوگوں نے اسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا ، دورانِ طبی جانچ عورت نے ڈاکٹروں کے پاس یہ کہتے ہوئے الزام لگایا کہ کیرلا سے تعلق رکھنے والے کچھ پولس افسران نے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی، ابتدائی جانچ کے بعد عورت کو منگلور کے لیڈی گوشن اسپتال میں لے جایا گیا۔بتایاجارہاہے کہ ڈاکٹروں نے اس کی مکمل طبی جانچ کی کوشش کی تو اس خاتون نے ڈاکٹروں کا تعاون نہیں کیا اور اسپتال سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوئی ، کیرلا کہ پیانور میں واقع ایک آشرم میں مقیم اس عورت کا تعلق ہریانہ سے ہے ، ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی ٹرین میں کی گئی یاپھر آشرم میں ہی اسکو نشانہ بنایا گیا،۔منگلو ر پولس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...