ملحوظ رہے کہ مولانا عمر صیام اسی سال ندوۃ العلماء سے فضیلت کی ڈگری مکمل کی تھی اور حفظ کرنے کے لئے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل کے درجہِ حفظ میں داخلہ لیا اور مولانا حافظ عرفان ندوی کے زیرِنگرانی حفظ کو مکمل کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کے بھائی محمد صواف فقیہ احمدا جاکٹی نے پانچویں میں پاس ہونے کے بعد جامعہ اسلامیہ میں داخلہ لیتے ہوئے ڈھائی سال میں حفظ قرآن مکمل کیا تھا، اور پھر حفظ قرآن کی تکمیل کے بعد آٹھویں جماعت میں داخلہ لیا تھا۔ ادارہ فکروخبر عمرصیام اور ان کے بھائی کے بھی خدمت میں مبارکبادی کی سوغات پیش کرتا ہے اور مادرِ علمی جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد اور ان کے اُستاد مولاناحافظ عرفان ندوی کی کاوشوں ،محنتوں اور اخلاص کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی بھی خدمت میں تہہ دل سے مبارکبادی پیش کرتا ہے ۔
Share this post
