اُلال: پاجر چرچ میں لوٹ مچانے والا ایک اور ملزم گرفتار(مزید ساحلی خبریں)

اڈپی : بائک ، موبائل اور لیپ ٹاپ کے اہم ملزمان پولیس حراست میں

اڈپی 19؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بائک ، موبائل اور لیپ ٹاپ چوری کی وارداتوں کے اہم ملزمان کو پڈوبدری پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ملزمان کی شناخت محمد توفیق عرف توصیف (19) اور فیضل عرف فیرو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد پانچ بائک ، ایک لیپ ٹاپ ، ایک مانیٹر اور اسپیکر سمیت 45موبائل فون جن کی قیمت دولاکھ دس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے ضبط کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان بذریعہ بائک مدرنگڈی نامی علاقے سے اپنے چہرے کو کپڑے سے ڈھانک کر جارہے تھے۔ اس دوران پولیس نے شک کرتے ہوئے ان کی بائک روک دی لیکن انہوں نے بائک روکنے کے بجائے اس کی رفتار تیز کردی۔ پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزمان چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں ملزمین ایک چکن کی دکان میں کام کیا کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق توفیق نامی ملزم ایک گائے چوری کے الزام میں دو ماہ جیل میں گذارنے کے بعد حال ہی میں رہا ہوا تھا ۔ کرکٹ میچ دیکھنے کے بہانے گھر سے نکل کر انہوں نے پانچ مختلف جگہوں سے پانچ بائک اور دیگر چیزیں بھی چرالی تھیں جس میں سے ایک بائک کنچناڈکا اسکول کے قریب ایک ہفتہ قبل ہی دریافت ہوئی تھی۔ 


سمندر میں ڈوب کر ایک نوجوان ہلاک 

بھٹکل 19؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) تعلقہ کے مرڈیشور نامی علاقے میں ایک سیاح تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے او ر دوسرے کو بچالیے جانے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت گنگا راج سمانا مقیم چکبالور تعلقہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چکبالور تعلقہ سے قریب چالیس کے قریب طلباء تعلیمی ٹور پر آئے ہوئے تھے جن میں سے دو طلباء سمندر میں تیراکی کے دوران ڈوبنے لگے ۔ اس دوران ساحل پر موجود لوگوں نے ایک نوجوان کی جان بچائی جبکہ دوسرا ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ مہلوک نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...