الال :25؍نومبر2018(فکروخبرنیوز)یہاں الال میں چور کی اس وقت شامت آگئی جب مقامی لوگوں نے چوری کر فرار ہوتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کی جم کر دھلائی کر دی جس کے بعد پولس نے موقع پر پہونچ کر اسے حراست میں لیتے ہوئے اسپتال میں داخل کر وایا ، تفصیلات کے مطابق تین افراد پر مشتمل چوروں کے ایک گروہ نے الال میں واقع ایک مکان کو نشانہ بنایا اور وہاں سے لاکھوں کی مالیت کے ذیوارت پر ہاتھ صاف کر لیا، یہ چوری کی واردات 25نومبر کو جسویل منزل میں انجام دی گئی تھی ،کہا جا رہا ہے کہ اہل خانہ اپنے کسی قریبی رشتہ دار کے یہاں خاندانی تقریب میں شرکت کے لئے پہونچے ہوئے تھے کہ اسی دوران چوروں کو موقع مل گیا ، چوری کر تینوں ملزمین فرار ہونے کی فراک میں تھے کہ اسی دوران مقامی افراد نے انہیں دیکھ لیا جس کے بعد ان میں سے دو چوراشیاء سمیت فرار ہوگئے لیکن ایک چور مقامی لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ، جس کی لوگوں نے خوب دھنائی کی ، معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہونچ کرملزم کو حراست میں لیا، پٹائی سے زخمی ہونے کی بناء پر اسے پولس تھانہ کے بجائے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، الال پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے، دیگر دو ملزمین کی بھی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ زیورات کے ساتھ فرار ہوگئے
گھر والوں کا کہنا ہے کہ گھر سے 17سونے کی گنیاں غائب ہیں جس کی جملہ مالیت 3.70لاکھ بتائی جا رہی ہے ،
Share this post
