الال ایک بار پھر کشید ہ حالات کے زد میں

تفصیلات کے مطابق مذکورہ تینوں افراد مڈاکا میں کیٹرنگ کا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے اس دوران جب وہ تھوکوٹو کے قریب ٹی سی روڈ پر کیٹرنگ کی گاڑی پارکنگ کرنے کے لیے پہنچے تو وہاں گھات لگائے بیٹھے پانچ شرپسندوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کردیا ۔ اخباری ذرائع کے مطابق یہ تینوں افراد ایک ہی بائک پر سوار تھے، نظام بائک چلا رہا تھا اور سلیم نامی نوجوان سب سے پیچھے سوار تھا جبکہ صفوان ان دونوں کے درمیان بیٹھا ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ صفوان کو چھرا گھونپنے کی وجہ سے شدید زخم آئے ہیں۔ نظام اور سلیم نے فوری طور پر واردات کی اطلاع اپنے دوستوں کو دی جس کے تھوڑی دیر بعد اس کے دوستوں نے صفوان کو اسپتال منتقل کیا۔ مذکورہ پوری واردات جائے واردات کے قریب واقع ایک بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی ہے جس کے مطابق حملہ آور ایک سفید اکٹیوا اور ایک کالی ٹووھیلر پر آئے تھے ۔ انہوں نے حملہ کرنے کے لیے تلوار کا بھی استعمال کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق تھوکوٹو کے کرشنا نگر اور گنیش نگر سے ہے۔ حملہ آوروں کو حراست میں لیے جانے کی ابھی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ الال میں دونوں واردات کے منظرعام پر آنے کے بعدپولیس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے او راس کے لیے الال اور اس کے پڑوسی علاقوں میں پولیس کی جانب سے ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی ۔ 

Share this post

Loading...