تازہ اطلاعات کے مطابق ایک شرپسند گروپ کے افراد نے بی سی روڈ پر جارہی ایک جس کے مالک این ایس کریم ہیں اس پر پتھراؤ شروع کردی۔ پتھراؤ کی وجہ سے بس ڈرائیور بھوانی شنکر اور تین سالہ بچے کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ دونوں کو دیرل کٹے کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ موگا ویرا پٹنا نامی علاقے میں موجود کچھ مچھیروں کے گھروں پر گذشتہ دودن پہلے بیچ رات میں دروازے کھٹکھٹانے اور پتھراؤ کرنے کی واردات پیش آئی تھی، جب سے یہاں کے حالات بگڑتے جارہے ہیں، دو گروپوں کے آپسی یہ جھڑپ بعد میں فرقہ وارانہ رخ اختیا رکرگئی تھی، کل جمعہ کے روز پورے بازار اور دیگر تجارتی علاقے بند کردئے گئے تھے، پولس کمشنر آرہتیندرا نے موقع واردات کا جائزہ لیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جب کہ تازہ اطلاعات کے مطابق آج صبح سے کوئی ناگوار حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔ اور حالات امن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
Share this post
