منگلورو 03؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاستی وزیر اور جنوبی کنیرا کے انچارج وزیر یوٹی قادر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الال بلدیہ میں ایس ڈی پی آئی سے اتحاد کا کوئی سوال نہیں اٹھتا ۔ انہوں نے سرکیوٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی الا بلدیہ میں ایس ڈی پی آئی سے اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔ بڑی تعداد میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے این آر آئی آئیس کے مسائل حل کرنے کے متعلق انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عنقریب ایک سینٹر کا افتتاح عمل میں آنے والا ہے جہاں اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع کے دیگر ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مڈیپو میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے دس کروڑ روپئے اور مکا چیری اسکول کی مرمت کے لیے دو کروڑ اسی لاکھ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔
Share this post
