بھٹکل:19جولائی 2020(فکروخبرنیوز) شہر میں کورونا وائرس کے حوالہ سے عوام میں بڑھتی تشویش کے دوران علمائے کرام کےایک وفد نے محکمہ پولس کے اعلی عہدیداران سے ملاقات کر عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کی ہے ، پولس اہلکاروں کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بعد آج علمائے کرام نے پریس میٹ کے ذریعہ پولس عہدیداران سے ہونے والی بات چیت کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے عوام سے کچھ دردمندانہ اپیل کی ہے ،
آج ۱۹جولائی2020ء دوپہر 12:00 بجے بلا$ی گی پریس میٹ میں علماء نے عوام سے بیماریوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کا علاج کرانے پر زور دیا ، تاکہ آگے جا کریہ بیماری خطرہ کا باعث نہ بنے ۔ مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے پولس کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے حوالہ سےبیان کیا کہ پولس کی طرف سے اب موسمی بیماریوں کے علاج کے لئے تمام طرح کے ڈاکٹروں کے پاس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، اب عوام کو بیماری کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع کرتے ہوئے علاج کرانا چاہئے ۔ موسمی بیماری سے ہٹ کر دوسرے کوروناکے اثرات پائے جانے پرو فوری طورپر سرکاری اسپتال سے رجوع ہوکر کورونا ٹیسٹ کرانے کی بھی مولانا نے اپیل کی ، مولانا نے کہا ڈپارٹمنٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسے افراد کے لئے شہر کے اسپتال میں علاج کا انتظام بھی کیا جائے گا
مولانا عبد الرب خطیبی ندوی نے قرآن و احادیث کے حوالہ سےبیان کیا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمت ہے ، ہمیں اس کا خیال رکھنا چاہئے ، انہون نے حکومت کی طرف سے تجویزی کردہ احتیاطی تدابیر کو لازمی طور پر اختیار کرنے کی گزارش کی ہے ،اور بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ،
مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے کہا کورونا سے مرنے والوں کی لاش کو آبائی شہر میں تدفین کے تعلق سے بھی افسران سے بات چیت کی گئی ہے کہ شرعی طور پر ان کے تدفین کی اجازت دی جائے، اس سلسلہ مین اعلی افسران نے وعدہ کیا ہے کہ اس پیغام کو اعلی سطح تک پہونچایا جائے گا
ساتھ ہی مولانا نے سوشل میڈیا پر عوامی سطح پر تنظیم کے ذمہ داروں اور ڈپارٹمنٹ کے تعلق سے تبصروں سے گریز کرنے کی بھی عوام سے درخواست کی ہے ، مولانا نے کہا کہ شہر میں تنظیم کے ذمہ داران اور ڈپارٹمنٹ عوام کی بھلائی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں ، کوئی ادارہ غلطی سے مبرا نہیں ہے ، کسی بھی بھول چوک یا کسی مسئلہ کو عوامی سطح پر اچھالنے کے بجائے ذمہ داروں اور ڈپارٹمنٹ کے اعلی عہدیداروں سے سے براہ راست رجو ع کیا جائے،اورعلما بھی ان کے تعاون کے لئے تیار ہیں
مولانا عبدالعلیم ندوی نے بھی عوام کو خدا پر اعتماد کرتے ہوئے علاج کرنے کا مشورہ دیا، مولانا نے کہا کہ ڈرنا مسلمان کا شیوہ نہیں ہے اور نہ ہی بے احتیاطی کرنا ، موت حیات اللہ کے ہاتھ میں ہے ، احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اللہ پر بھروسہ کریں، اور علاج کا جو حکم شریعت میں دیا گیا ہے ، شریعت کا حکم سمجھ کر ابتدا ہی میں تدابیر کریں تاکہ وہ مراحل نہیں آئیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو رہے ہیں
Share this post
