ضلع اتراکنڑا میں اب تک کتنے مریض ہوئے ہیں کورونا سے متاثر اور کتنے ہوئے مکمل صحتیاب؟ جانیے تفصیلات۔۔

 کاروار05 جولائی 2020(فکر وخبر نیوز) ضلع اتراکنڑا میں اب تک 354 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 159 افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور 194 افراد ابھی ابھی زیر علاج ہیں۔
سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ افراد بھٹکل تعلقہ کے ہیں۔ یہاں اب تک 132 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 55 افراد صحتیاب ہونے ہیں اور 77 افراد زیر علاج ہیں۔ اس کے بعد ہوناور اور یلاپور میں کورونا مریض پائے گئے جہاں 34 - 34 افراد میں کورونا پایا گیا۔ ہوناور میں 34 میں سے 21 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور 13 زیر علاج ہیں جبکہ یلاپور میں 21 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ، 12 افراد زیر علاج ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

Share this post

Loading...