کاروار 03 جولائی 2020 (فکر وخبر نیوز) اتراکنڑا ضلع میں آج کورونا کے پانچ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
آج بھٹکل کے تین معاملات سامنے آئے ہیں جن میں ایک تیرہ سالہ لڑکی ، دس سالہ لڑکا اور 34 سالہ خاتون ہیں۔ تینوں کے بارے میں کہا جارہا ہے وہ وجئے واڑہ سے لوٹے ہیں۔ سرسی سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں 40 سالہ شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جو بنگلورو سے لوٹا تھا۔ منڈگوڈ کے 73 سالہ شخص میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
Share this post
