کاروار: یکم جولائی 2020(فکروخبرنیوز) اتراکنڑا میں آج کل کی بنسبت کورونا وائرس کے مریضوں میں خاصی کمی آئی ہے۔ ضلع میں کل سے آج تک 23افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں بھٹکل سے گیارہ، انکولہ سے پانچ، کمٹہ سے چھ اور کاروار سے ایک شخص شامل ہے۔
محکمہئ صحت کی جانب جاری بلیٹن کے مطابق بھٹکل کے دس افراد مریض نمبر 12047کے رابطہ میں آئے تھے جبکہ ایک شخص چینئی سے بھٹکل لوٹا تھا۔ انکولہ کے پانچ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس میں چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ یہ سبھی افراد مریض نمبر 10648کے رابطہ میں آئے تھے۔ کمٹہ کے سبھی چھ پوزیٹیو پائے افراد مہاراشٹرا سے لوٹے تھے۔ کاروار کے ایک شخص بھی کورونا کی تشخیص ہونے کی خبر ہے جس کی تفصیلات فی الحال حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
Share this post
