کاروار 20؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) اترکنڑا میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے دودنوں کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے اعلان ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں بڑھ رہے معاملات پر قابو پانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 22 مئی بروز سنیچرصبح 6 بجے سے شروع ہوکر 24 مئی بروز پیر صبح چھ بجے تک رہے گا۔ اس دوران کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا اور سواریوں کی بھی اجازت نہیں رہے گی۔ البتہ علاج کے لیے لوگ آمدورفت جاری رکھ سکیں گے۔
ضروری اشیاء جیسے دودھ، سبزی اور پھل وغیرہ کو صرف گھروں تک جاکر بیچنے کی اجازت ہوں گی۔
خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا بھی انتباہ دیا گیا ہے۔
Share this post
