اترکنڑا میں لوگوں کو ملی راحت کے ساتھ تکلیف ، کل جمعہ سے تین دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن : ہفتہ میں پیر ، منگل ، بدھ اور جمعرات کو ضروری اشیاء کے لیے رہے گی چھوٹ

کاروار27؍مئی2021(فکروخبرنیوز) ضلع اترکنڑا میں اب ہفتہ میں بجائے دو دنوں کے چار دن لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی گئی ہے جس میں عوام اپنی ضروری اشیاء کی خرید سکے گے۔ 
ضلع ڈپٹی کمشنر ملائی مہیلن کے اعلان کے مطابق پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو صبح آٹھ  بجے سے بارہ بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی اور جمعہ، سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔
مکمل لاک ڈاؤن کے ایام میں گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلہ میں پولیس کو بھی ہدایات دی جاچکی ہیں۔ 
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اس سلسلہ میں انتظامیہ کا تعاون کریں گے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل 23 مئی کو ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا تھا کہ بڑھتے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ہفتہ میں دو دن منگل اور جمعہ کو کھلا رہے گا ، اب منگل کی چھوٹ کے ایک دن بعد جمعرات کو تازہ اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام میں کئی طرح کی باتیں گردش کررہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جمعہ کو دی گئی چھوٹ کے بعد اعلان ہوتا تو لوگوں کو تھوڑی بہت راحت ملتی ، اس اعلان کے مطابق اب جن لوگوں نے منگل کو ضروری اشیاء کی خریداری نہیں کی ہے انہیں اب پیر کو ہی ضروری اشیاء کی خریداری کرنے پڑے گی۔ اس نئے اور تازہ اعلان کے بعد عوام میں ہفتہ میں چار روز چھوٹ دینے پر ایک طرح کی خوشی ہے تو دوسری طرف کل جمعہ کو دی گئی چھوٹ میں بھی لاک ڈاؤن کے اعلان سے بہت سارے لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Share this post

Loading...