کفر جب زور پکڑتا ہے تو دعوتی ذمہ داری کے متعلق فکر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے

مولانا مفتی سبیل صاحب کا علماء سے خطاب

بھٹکل 11/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  جمعیت علماء تمل ناڈو مولانا مفتی سبیل صاحب دامت برکاتھم کی بھٹکل آمد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں علماء کرام کی ایک نشست بعد عصر منعقد کی گئی۔

مولانا ملک کے موجود حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سے پہلے ہمیں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد کچھ کرنے کے بھی کام ہیں۔ جو ہمیں کرنے بھی ہیں۔ ہمارے بڑوں نے نے تو اعلان کیا ہے کہ ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے لیکن ہمارے کاغذات کو ایسے ہی نہیں چھوڑنا ہے بلکہ اس کو درست کرنا ہے۔ اس کے بعد لوگوں میں جو خوف و ہراس سے نکالنا ہے اور اپنے علماء اور قائدین پر ان کے بھروسہ کو مضبوط کرنا ہے۔ آج امت حرکت میں ہے اور اس سے قبل وہ کبھی اتنی حرکت میں نہیں تھی لیکن ان کی صحیح رہنمائی کے لیے ہم علماء کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔
مولانا نے علماء کو علمی گہرائی کے ساتھ ساتھ عملی نمونہ بننے اور خواص اور عوام میں پیدا ہورہی خلیج کو پاٹنے کے لیے آگے  آنے پر زور دیا۔ اور حالات یہ ہے کہ کفر زور پکڑتا جارہا ہے ہمیں اپنی دعوتی ذمہ داری کو کو ادا کرنے کے متعلق فکر مند ہونا چاہیے۔

Share this post

Loading...