اُڈپی ضلع میں برڈ فلو پھیلنے کے خدشات: ہیلتھ انتظامیہ رکھی ہوئی ہے چوکسی (مزید اہم ترین ساحلی )

اور میٹنگ یہ بھی فیصلہ لیاگیا ہے کہ یہ ٹیسٹنگ ہر مہینے ہو، جب تک کہ پوری طرح برڈ فلو کی وبا ضلع سے دو ر نہ ہوجائے، اُڈپی ضلع انتظامیہ نے تمام پولٹری فار م کے مالکان کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ تمام فضلہ جات اور دیگر غلاظت سے فارم کو پاک کیا جائے اور ملازموں کو بھی اس سے آگاہ کرتے رہیں۔ 


کنداپور:ذہنی تناؤ کی وجہ سے سپاری تاجر نے کرلی خودکشی 

کنداپور 14مئی (فکروخبرنیوز ) قرض کے بوجھ کی زیادتی اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ایک سپاری تاجر کی جانب سے خودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے: فکروخبر کے مطابق یہ خودکشی کی واردات نیرل کٹے نامی دیہات میں پیش آئی ہے ، تاجر کی شنا سریپتی بالیگا(40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایاجارہاہے کہ گذشتہ چند دنوں سے یہ بہت پریشان نظر آرہا تھا ، جب کہ گذشتہ کئی سالوں سے وہ سپاری کی تجار ت سے جڑا ہوتا تھا، جب کہ بعض مقامی لوگوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خودکشی کی اصل وجہ قریب میں واقع ایک سپاری باغ کا مالک ہے جس سے کچھ دن قبل ان بن ہوگئی تھی ، کنداپور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔


کینسر کی وجہ سے نوجوان صحافی کی موت 

منگلور 14مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں کے اتاور کے ایم سی اسپتال میں کینسر کی بیماری کی وجہ سے ایک نوجوان صحافی کے ہلاک ہونے کی خبر فکروخبر کوموصول ہوئی ہے۔ نوجوان کی شناخت مونیٹرو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو مینگلورین ڈاٹ کام کے صحافی ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ لیمفوما (lymphoma)کینسر نامی بیماری میں مبتلا تھے۔کچھ دن قبل وہ بہت ہی نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 

Share this post

Loading...