اُڈپی ضلع میں75افراد پر ڈینگو بخار کی نشاندہی (مزید خبریں)

کل یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ہیلتھ انتظامیہ کے افسر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ڈینگو سے نمٹنے کے لئے جن جن علاقوں میں ڈینگو کی شکایت ملی ہے وہاں پیشگی اقدامات کئے جائیں گے، اب تک 600مختلف علاقوں میں بیداری مہم کے تحت اقدامات ہوچکے ہیں، اور تمام مریضوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔


قرضہ ادائیگی معاملہ: جھڑپ میں تین زخمی 

منگلور 15مئی (فکروخبرنیوز ) اُلال کے کوڈی علاقے میں پرانا قرضہ ادا کرنے پر اصرا رکئے جانے پر دو گروپوں میں سخت جھڑپ ہونے کے بعد ان میں سے تین افراد کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے، فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق زخمیوں کی شناخت حسین پلی یبا(42) محمد توصیف (28) عبدالعزیز (43) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ حسین جب بیرون ملک ملازمت کررہے تھے تو عبدالعزیز نے چالیس ہزار کا قرضہ حاصل کیا تھا، مگر پانچ سال گذرنے کے باوجود قرضہ نہیں ملا تو کل اچانک راستے میں جاتے ہوئے قرضہ واپس پوچھ لیا۔ قرضہ پوچھتے ہی عبدالعزیز غصے میں آگیا اور پھر ہاتھ میں موجود تالہ اُٹھا کر حسین کے سر پر دے مارا، پھر اس طرح یہ جھڑ پ دو گروپوں کی جھڑپ بن گئی اور دونوں جانب کے لئے آپس میں بھڑ گئے ۔ اس میں دونوں گروپ کے تین افراد زخمی ہوکر فی اؒ لحال نجی اسپتال میں تینوں زیرِ علاج ہے ، پولس تھانے میں کاؤنٹر مقدمہ درج کرایا گیا ہے

Share this post

Loading...