اڈپی قتل واردات کا ملزم چودہ دنوں کی پولیس تحویل میں : واردات کے راز سے اٹھ رہے ہیں پردے

udupi, nejaru. malpe,

بھٹکل15؍ نومبر 2023 (فکروخبرنیوز) اڈپی کے ملپے تھانہ حدود میں نیجارو علاقہ میں چار افراد کے قتل کے ملزم کو آج اڈپی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے اسے چودہ دنوں کی پولیس حراست میں بھی دے دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر کے ارون نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس نے اپنی جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اصل ہدف اس کی کیبن ساتھی ایئرہوسٹس آئناز تھی لیکن شواہد مٹانے اور اسے بچانے کی کوشش میں آگے آنے پر انہیں بھی اس نے بے رحمی سے قتل کردیا۔ ایس پی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اس نے پہلے سے اس کا منصوبہ بنارکھا تھا۔ دیگر بہت سے رازوں سے پردہ فاش تحقیقات کے دوران ہوگا۔

Share this post

Loading...