اُڈپی ؍17 مئی 2023 (فکروخبرنیوز) کانگریس کی جانب سے کرناٹک میں جیتنے پر پانچ وعدوں کو پورا کرنے کے اعلان کے بعد کہیں نہ کہیں سے اس طرح کی خبریں آرہی ہیں کہ عوام ان پانچ وعدوں کو حاصل کرنے کے لیے ابھی سے پوری تیاری کرچکی ہے۔
یہاں کے پیرم پلی کے رہنے والے واسودیو بھٹ نے اپنے بجلی کے میٹر پر ایک نوٹس لگا کر میسکام کے حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اسے بل جاری نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے الیکشن جیتنے پر کئی مفت اسکیموں کا وعدہ کیا تھا۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ جون 2023 سے بجلی مفت رہے گی۔ سدارامیا نے کہا تھا کہ خود سمیت کسی کو بھی بجلی کے چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا تھا کہ 95 فیصد سے زیادہ لوگ اس سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ میں بھی فائدہ اٹھانے والوں میں سے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ کانگریس کی حکومت آگئی ہے، میں بجلی کا بل ادا نہیں کروں گا۔ میں 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال نہیں کرتا۔ میں نے نوٹس اس لیے لگایا ہے تاکہ میسکام کے عملے کو معلوم ہو سکے ۔
Share this post
