اطلاعات کے مطابق ان پر الزام ہے کہ پچھلے تین ماہ قبل ممبئی سے کیرالا جانے والی ٹرین میں انہوں نے ایک کروڑ اسی لاکھ روپئے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت جن کے متعلق نے کارروائی کر تے ہو ئے اڈپی کے ایس پی سنجیو پا ٹیل نے کا پو پولیس کو اس معاملہ کی پوری جانکاری دی تھی ، جس کی روشنی میں کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے میتھون اور پنٹو کو 21 ؍ نومبر کے دن الال ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا ،یوگیش ور سنگھ اور پر بھو کو 3؍ ڈسمبر ممبئی سے گرفتار کیا گیا ،جب کہ مختار اور ریاض کو منگلورو کے پمپ ویل کے قریب 17 ؍ نومبر کے دن حراست میں لیا گیا ،اسی طرح 23؍ نومبر کو کیرالا کے تریشور کے قریب سے مروگن کو گرفتار کر لیا گیا ،جن کے پاس سے تقریبا 31.8 لاکھ کا سونا ،دو بیلیٹ بائیک ،ایک پستول ،دس ہزار رو ہئے کی سونا پگھلانے کا کام کر نے والی مشین ،i 20 کار 6؍ موبائیل فون سمیت 3720 رو پئے نقدی کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے ،پولیس کے پاس موجود تمام اشیاء کی کل مالیت 40 .5 لاکھ رو پئے بتا ئی گئی ہے ،واضح رہے کہ 18 ؍ ستمبر صبح 6.30 بجے صورتکل کے قریب لٹیروں نے یہ واردات انجام دی تھی جس کے بعد پڈو بدری پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لئے جانے کے بعد پولیس نے کارراوئی کر تے ہو ئے ان ملزمان کو حراست میں لیا ہے ،اس معاملہ میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جا ری ہیں ۔
Share this post
