اڈپی : ضلع کے پانچ بلاک میں ریت کانکنی شروع

اڈپی 19؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) لمبے انتظار کے بعد اڈپی کے پانچ بلاکس میں ریت کانکنی شروع کردی گئی ہے جن میں اوپور ، ہیونجے اور موڈو تھونشے گاؤں بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 33میں سے 12لوگوں کو لانسنس ایشو کردیا گیا ، ریت کانکنی سے قبل ضلع ڈپٹی کمشنر پرینکا میری فرانسیس نے کہا کہ ان میں سے ایک ہی شخص نے نرمتی کیندرا کو ریت کی فراہمی شروع کردی ہے جبکہ بقیہ نے ابھی اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں کی ہے۔ ایک سروے کے مطابق پانچ بلاکس میں 16,910میٹرک ٹن ریت جو تقریباً 1691ٹرک ریت ابھی موجود ہے ، اس میں سے دس فیصد ٹرک ریت نرمتی کیندرا کو فراہم کرنے ضرری ہے جو حکومت کی جانب سے جاری کاموں کے لیے مختص ہوگی ۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ چند بلاک میں ریت صرف چند ہی دنوں کے لیے ملے گی اور دیگر بلاکس میں پانچ یا چھ دنوں کا وقت ہے۔ حال ہی میں کیے گئے بیتھے میٹرک سروے کے مطابق ابھی ضلع میں پچیس لاکھ ٹن ریت موجود ہے۔ اگر اس رپورٹ پر بھروسہ کیا جائے تو 171پرمٹ شدہ افراد کو ریت کانکنی کی اجازت مل سکتی ہے۔

Share this post

Loading...