عصمت ریزی کے ملزم نے اڈپی جیل میں پھانسی لگا کر کی خودکشی

اڈپی( 04 فروری 2018فکروخبر ذرائع) یہاں اڈپی ضلع کی سب جیل میں عصمت دری کے الزام میں گرفتار ایک ملزم نے جیل کے احاطہ میں خود کشی کر لی ہے یہ واقعہ ۳ فروری کو پیش آیا ہے ، 
خودکشی کرنے والے کا تعلق کنداپور کے گاوں کیڈیورسے بتایا جارہا ہے اور اس کانام امرناتھ تھا۔
  جیل انتظامیہ کے مطابق ریپ کے الزام میں خواتین پولس تھانہ میں امرناتھ کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولس نے اسے تین ماہ قبل گرفتار کر لیا اتوار کے دن جیل کیویڈیو کانفرنس ھال میں امرناتھ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔
ھری یادکا پولس تھانہ میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...