اڈپی 17 اگست 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پولس نے بی جے پی کے کئی کارکنوں کواس وقت حراست میں لے لیا جب وہ آج ضلع کانگریس کے دفتر پر دھرنا دینے کی کوشش کررہے تھے۔
برہماگیری میں لگائے گئے ساورکر بینر کی مخالفت کرنے پر بی جے پی کارکنان کانگریس سے ناراض تھے۔
یاد رہے کہ کانگریس کارکنوں نے 16 اگست بروز منگل پولیس سے بینر ہٹانے کو کہا تھا۔
بدھ کے روزیعنی آج بی جے پی کارکنوں نے ساورکر کے بینر کو ہار پہنایا اور بعد میں جب انہیں حراست میں لیا گیا تو کانگریس کے دفتر پر دھرنا دینے کی کوشش کی اور اس وقت انہیں پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ شیموگہ میں ساورکر کے بینر کو آویزاں کرنے کے بعد دونوں گروہوں کے مابین تصادم ہوا تھا اور چاقو زنی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ اسی طرح اڈپی سے بھی یہ خبر آئی تھی کہ وہاں پر بھی ساورکر کا بورڈ آویزاں کرنے کے بعد کانگریس کارکنان کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی اور انہوں نے بورڈ کو فوری طور پر ہٹانے کی کوشش کی تھی۔
Share this post
