حادثہ میں مزدوروں کی ہلاکت کے باوجود پروگرام ملتوی نہ کرنا افسوسناک : مدھوراج

اڈپی 29؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے لیے سامان لے جارہی ٹیمپو پیرڈور میں حادثہ کا شکار ہوکر تین افراد کی ہلاکت کے باوجود پروگرام ملتوی نہ کرنے کو وزیر انچارج نے افسوسناک قرار دیا ہے ۔ ضلع اڈپی کے وزیر انچارج مدھوراج نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ پروگرام ملتوی نہ کرنا مہلوکین کی توہین ہے۔ یاد رہے کہ یکم مئی کو ایم جی ایم کالج گراؤنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پروگرام منعقد ہونے والا ہے جس کے لیے پروگرام کی تیاریاں زور شورسے جاری ہے۔ اس پروگرام کے پنڈال کے لیے سازوسامان لے کر چترادرگہ سے آرہی ایک ایچھیر ٹیمپو آج حادثہ کا شکار ہوگئی اور بارہ مزدوروں میں سے تین نے اپنی جان گنوادی ۔ مہلوکین کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مہلوکین کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔ میرا خیال ہے کہ اس جگہ پر اگر راہل گاندھی ہوتے تو یقیناًپروگرام ملتوی کردیتے۔

Share this post

Loading...