منگلورو 18 نومبر2023 (فکروخبرنیوز) ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے کیبن کریو پروین ارون چوگلے کو معطل کر دیا ہے جو اُڈپی ضلع کے نیجارو میں ایک خاندان کے چار افراد کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں اب پولیس کی حراست میں ہے۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے کہا کہ اس واردات سے ہمیں سخت تکلیف پہنچی ہے۔ ہم سوگوار خاندان کی حمایت میں کھڑے ہیں اور تحقیقات میں اپنا مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس واقعے کے پس منظر میں ، ہم نے ملزم کو فوری طور خدمات سے معطل کر دیا ہے۔
Share this post
