منگلورو کے بعد اب اڈپی میں مورل پولیسنگ کا پیش آیا واقعہ ، پولیس نے پانچ افراد کو کیا گرفتار

اُڈپی :02؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) منگلورو کے بعد اب اڈپی میں بھی مورل پولسنگ کے ایک واقعہ نے لوگوں کو سخت حیرت میں ڈال دیا ہے۔

وارتا بھارتی میں شائع خبر کے مطابق اڈپی کے کارکلا میں سنگھ پریوار سے وابستہ پانچ کارکنان نے کار میں سفر کررہے چار ڈاکٹٹروں اور دو خواتین پروفیسر کو روک کر انہیں ہراساں کیا۔ واقعہ کی اطلاع ان افراد نے حکام کو دی۔

کارکنان کی شناخت سنتوش نندلیک، کارتک پجاری، سنیل ملیا میار، سندیپ پوجاری میار، اور سوجیت سفالیگا تیلارو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو منگلورو کے ایک کالج میں ڈاکٹراور پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 29 جولائی کو مذکورہ افراد نے کارکلا کے کنتل پاڈی میں ان کی کارکا تعاقب کیا اور اسے روک روکنے کے بعد ان سے بدسلوکی اور گالی گلوج کے ساتھ دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔

کار میں موجود خواتین میں سے ایک کی شکایت کے بعد کارکلا کے ڈی وائی ایس پی اراوند کالا گوجے، سرکل انسپکٹر ناگراج، اور ایس آئی سندیپ شیٹی سمیت ایک پولیس ٹیم فوری طور پر مقام پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے اس واقعہ کے سلسلے میں سنگھ پریوار کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

متاثرین نے جو منگلورو کے ایک کالج سے منسلک ڈاکٹر اور پروفیسر ہیں، نے کارکلا دیہی پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔

Share this post

Loading...