اڈپی 16 ستمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر میں سروس بس اسٹینڈ کے قریب دو دکانوں کو 16 ستمبر، بدھ کی صبح میں آتشزدگی کے حادثے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔
جن دو دکانوں میں آتشزدگی ہوئی ہے ان میں ایک پروویژن اسٹور تھا جس کا نام مالیکارجن اسٹورز تھا اور ایک موبائل شاپ۔ اس نقصان کا اندازہ لگ بھگ 2 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
گشتی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے صبح ڈھائی بجے کے قریب یہ آگ دیکھی اور فائر بریگیڈ کو فوری طور پر الرٹ کردیا گیا۔ شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کا سبب بتایا گیا ہے۔
Share this post
