اڈپی: 19/ ستمبر 2020(فکروخبر /ذرائع) پچاس سالہ قدیم رویل محل نامی عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس سے دکانوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ عمارت چترنجن سرکل کے قریب واقع تھی جہاں لاڈجنگ، بیکری، ہوٹیل اور دیگر دکانیں تھیں۔
ملازمین اوردکان مالک نے جب دیکھا کہ خستہ حال عمارت گرنے کے قریب ہے تو انہوں نے وہاں سے بھاگنے ہی میں عافیت سمجھی۔ فائربریگیڈ عملہ ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔
Share this post
