اڈپی، 28 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں سب سے زیادہ معاملات اڈپی ضلع سے رپورٹ ہورہے ہیں ۔ ایک وقت میں جنوبی کنیرا اور شمالی کنیرا میں کئی معاملات سامنے آرہے تھے اور اڈپی گرین زون میں تھا جہاں کوئی بھی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ اب کئی دنوں سے اڈپی میں لگاتار معاملہ بڑھتے جارہے ہیں۔ خبروں کے مطابق اب یہاں سے سامنے آنے والے زیادہ تر معاملات میں دیگر ریاستوں سے لوٹنے والے افراد ہیں اور ان میں افراد شامل ہیں جو پہلے ہی سے کورنٹائن میں ہیں۔
جمعرات کو اڈپی ضلع سے مجموعی طور پر 27 کوویڈ 19 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے چوبیس مہاراشٹر، دو تلنگانہ اورایک شخص کیرالا سے آیا تھا۔
آج کے کیسوں کے ساتھ ہی اڈپی ضلع میں کل کوویڈ 19 کی تعداد بڑھ کر 147 ہوگئی ہے۔ اب تک تین افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ بدھ کے روز ضلع سے نو کیس رپورٹ ہوئے۔
ذرائع : منگلورٹوڈے
Share this post
