اڈپی 30 جون(فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع اڈپی میں تیسری موت واقع ہوگئی ہے۔ بیندور کے کلتھوڈو کا رہائشی 48 سالہ متاثرہ 27 جون کو ممبئی سے واپس آیا تھا۔ اس نے 28 جون کو آخری سانس لی۔ مہلوک شخص کا کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد آج منگل کے روز اس کی رپورٹ آئی ہے۔ اس موت کے ساتھ ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔
پروٹوکول کے مطابق مرحوم کی آخری رسومات کی گئیں۔ متوفی کے بنیادی رابطوں میں آنے والے افراد کے نمونے بھی حاصل کئے گئے ہیں۔
ذرائع : ڈائجی ورلڈ
Share this post
